پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزام پر 365 پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کی تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 365 پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا جسے قبول کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کے لیے اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختنوخوا نے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پریزائیڈنگ افسروں کو پابند بنائے کہ وہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے نتائج امیدواروں کے حوالے کریں۔
412 total views, no views today


