خو ازہ خیلہ میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ کر مظاہرہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرہ کو پر امن طریقے سے منتشر کردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخوازہ خیلہ تحصیل کالونی کے عوام نے خراب ٹرانسفارمر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل کونسلر گل شیر افکاری اور پی ٹی ائی کے صدر سید اکبر نے کہا کہ گزشتہ کئی روز تحصیل محلہ کا ٹرانسفارمر خراب ہوچکا ہے جس کے ٹھیک کرنے کیلئے متعدد دفعہ واپڈا کے سپرانٹنڈ نٹ ، ایس ڈی او اور لائن مینو ں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن عملے کا کوئی ذمہ دار ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے یا چیک کرنے کیلئے زحمت نہ کی ، اسلئے ہم مجبور ہوکر پُر امن احتجاج کرنے کے غرض خوازہ خیلہ روڈ کو بلاک کردیا ، انہوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تحصیل کالونی کا ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے عوام کو اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں عذاب سے نجات دلائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرینگے۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر غلام سید خان اور خوازہ خیلہ تھانہ کے ایس ایچ او حضر ت سید موقع پر پہنچ گئے اور عوام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ایک دن کے اندر اندر ٹرانسفارمر ٹھیک کرینگے ، جس سے مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوکر اپنے گھرو ں کو چلے گئے ۔
692 total views, no views today


