سوات اتروڑ کے علاقے سازگال میں دو فریقین کے درمیان تصادم میں 9افرادزخمی ہوگئے۔ 2افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سیدو شریف اسپتال منتقل کردئے گئے۔ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے اتروڑ سازگال میں عبد الوہاب اور ممتاز نامی شخص کے درمیان افطار کے وقت خریداری کے دوران معمولی تکرار ہوئی جس نے شدت اختیار کر لی، دیکھا دیکھی دونوں کے حامی افراد بھی میدان میں کھود پڑے، لاتوں ،گھوسوں اور پتھروں کی بارش ہوئی جس میں9افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی افراد میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال پہنچا دیا گیا۔
738 total views, no views today
Comments


