سوات کالام انکر کے مقام پر آٹھ سالہ بچہ دریائے سوات کے موجوں کی نذر۔ لاش تاحال نہ مل سکی ۔ تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے گاؤں کوکونیل کا رہائشی آٹھ سالہ نعیم اللہ ولد عنایت اللہ بھائیوں سمیت جانشئی بانڈہ جارہا تھا کہ انکر کے مقام پر پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا۔مقامی لوگوں کی بڑی کوشش کی مگر لاش تاحال نہ مل سکی۔لاش کی تلاش جاری ہے۔ نعیم اللہ کا خاندان گرمیوں میں جانشنئی بانڈہ میں رہائش پزیر ہوتا ہے۔
702 total views, no views today
Comments


