مینگورہ،مسلم لیگ ن کے منتخب ضلع کونسلر حاجی خادم شاہ نے بہرام خان چوک ملوک آباد میں پرانا 100kvٹرانسفارمر ہٹا کر نیا 200kvٹرانسفامر لگا دیا جس سے عوام کے مشکلات اور بدحالی ختم ہوگئی ، اس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا تھا ایک طرف لوڈشیڈنگ دوسرے طرف کم وولٹیج ، نیا ٹرانسفارمر لگانے سے وولٹیج میں تیزی آگئی ، جو لوگوں کے لئے آسانی اور مفید ثابت ہوگی علاقے کے عوام نے حاجی خادم شاہ کا بھر پور شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر وقت عوام کے خدمت میں پیش پیش رہوں گا عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد پر بھر پور اترونگا ۔
636 total views, no views today
Comments


