سوات،پاک آرمی کے سوات میں قیام امن اور سیکورٹی کے حوالے سے بریکوٹ اور مختلف ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں تاکہ عوام کو ہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی نحواست سے رہائی دی جاسکے۔قیام امن کے ساتھ ساتھ فروغ تعلیم کیلئے سرگرمیاں بھی جاری۔ پاک آرمی نے صباؤن گرلز ماڈل ہائی سکول سیدو شریف سوات میں سکول کی طالبات اور سٹاف میں رمضان کے حوالے سے رمضان پیکج تقسیم کئے۔ پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل علی یاسرنے سکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک آرمی کی طرف سے ایک نمائندہ ہوں اور مجھے سکول میںآکر دلی خوشی ہوئی، اور یہ میرے لئے قابل تحسین بات ہے۔ اور یہ کہا کہ اس سکول کے ہال میں چھت کا بھی بندوبست کیا جائے گا،اور یہ کہا کہ میں وی ڈی سی ممبران کا شکریہ ادا کرنا ہوں کہ وہ یہا ں آئے اورسکول کے سٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں پے دعوت دی۔ سکول کے اساتذہ اور پرنسپل نے کر نل علی یاسر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاک آرمی ہی کی وجہ سے سوات میں امن اور تعلیم کانہ صرف چراغ جل رہا ہے بلکہ اس میں بہتری بھی آرہی ہے۔
592 total views, no views today


