وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اتوار کے روز پانڑ سوات گئے اور مرحوم آمان اللہ خان کی بیوہ کی وفات پر ان کے عزیز واقارب کے ساتھ تعزیت کی ، وہ کچھ دیر تک وہاں رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور رشتہ دارو ں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ، اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخو ا امجدعلی خان ، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان، چیئر مین ڈیڈک شانگلہ عبدالمنعم خان ، ایم پی اے عزیز اللہ گران ،وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اسحاق خٹک اور ضلعی کونسلران کے علاوہ معزیز ین علاقہ بھی موجود تھے ، درایں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ رات پانڑ مینگورہ میں ادا کی گئی جس میں کمشنر ملاکنڈ کفایت اللہ خان ، ڈی آئی جی آزاد خان ، ڈی سی محمود اسلم وزیر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، واضح رہے کہ مرحومہ آمان اللہ خان مرحوم کی بیوہ جبکہ ضلع کونسلر عاصم خان کی دادی تھیں
304 total views, no views today


