سوات،یونین کونسل سید وشریف کے عوام واپڈا کے ظالمانہ رویے کے خلاف سڑکوں پر نکل ائے،رات گئے تک سیدوشریف روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہا،ڈاکٹر خالد محمود خالد کے جذباتی تقریر نے مظاہرین کو گرما دیا،ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہریار نے واپڈا حکام کو ائینہ دکھا دیا،یونین کونسل سیدو شریف کے علاقوں برکلے میاگانو چم،شگئی ،اخون بابا،چیل شگئی کومرغزار فیڈر سے جوڑنے پرواپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی،ایس ڈی او واپڈا سمیت دیگر عملہ کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے اور سیدوشریف میں تعینات لائن مین کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے مطالبات،ای اے سی واپڈا کے مطالبات حل کرنے کی ہقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کھول دیا،واپڈا اپنے روش تبدیل کرلے ورنہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے،بلوں کے سو فیصد ادائیگی کے باوجود مالاکنڈ ڈویژن میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ سیدوشریف میں ہورہی ہے جو اہلیان سیدوشریف میں شکوک پیدا کررہی ہے،واپڈا حکام ایمرجنسی بنیادوں پر ٹرانسفارمروں کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ مرغزار فیڈر کیساتھ جوڑنے والے علاقوں کو دوبارہ سیدوشریف فیڈر سے جوڑ دیئے جائیں،میانگل امیرزیب شہر یار کا واپڈا حکام سے گفتگو کے دوران اظہار خیال،ای اے سی واپڈا حمید خان نے ٹرانسفارمروں کی فراہمی اور مرغزار فیڈر کیساتھ جوڑنے والے علاقوں کو دوبارہ سیدوشریف سے جوڑنے کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کردیا۔گزشتہ رات اہلیان سیدوشریف واپڈا کے ناروا رویئے کے خلاف روڈ پر نکل ائے اور ہسپتال چوک میں سڑک کو ہر قسم کیلئے ٹریفک کیلئے بند کردیا،اس موقع پر میانگل امیرزیب شہریار اور ڈاکٹر خالد محمود خالد نے عوام سے خطاب کیا ،اس موقع پر پولیس کے بھاری نفری بھی موجود تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا،مظاہرے میں منتخب کونسلروں نے بھی شرکت کی
534 total views, no views today


