سوات، خوازہ خیلہ میں بجلی چوراور نادہندہ گان کے نشاندہی کرکے ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے ، عوامی مطالبہ ایم این اے سلیم الرحمٰن گریڈاسٹیشن خوازہ خیلہ کو نادہندہ گان کے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کریں ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ کئی روز پہلے وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک قومی اخبار کے ذریعے ملک کے مختلف گریڈ اسٹیشنوں پر صارفین کے بجلی چوری اور بل بقایات کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کیاتھا جس میں ملک کے دیگر گریڈ اسٹیشنوں کے طرح خوازہ خیلہ اپر سوات گریڈ اسٹیشن کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ خوازہ خیلہ گریڈ اسٹیشن کے 63 فیصد صارفین بجلی چوری اور بل بقایاجات جمع نہ کرنے میں ملوث ہے، جس کے وجہ سے مذکورہ گریڈ اسٹیشن پر 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، جس کے وجہ سے علاقے کے لوگوں نے میڈیا کے ذریعے اعلی ٰ احکام پر واضح کیا ہے کہ اپر سوات کے عوام محب وطن ، شریف شہری ہیں یہاں کے عوام بجلی کے چوری میں ملوث نہیں ہے اور بجلی کے بل بھی باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ا رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے تو پھر حکومت کو چاہیے کہ یہ بجلی چور اور بجلی نا دہندہ گان کو عوام کے سامنے لانی چاہیے اور ایم این اے سلیم الرحمٰن چونکہ حلقہ این اے 29 کا منتخب نمائندہ ہے اسلئے انہیں بھی اس مسئلے کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرنی چاہیے، اور نادہندہ گان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہیے کیونکہ مذکورہ گریڈ اسٹیشن پراس وجہ سے 14 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے
618 total views, no views today


