سوات،شانگلہ کے علاقہ کوزکانڑہ سے کڈونہ جانے والی جیپ حادثے کا شکار،دو بچے شدید زخمی ہوگئے،کروڑہ ہسپتال منتقل کردیئے گئے ،ڈاکٹروں کے عدم موجودگی کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسری بچے کو فوری طور پر سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ کوز کانامیں کڈونہ جانے والے جیپ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دو بچے عادل ولد گل زادہ اور حبیب اللہ ولد محمد اسلم شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر کروڑہ ہسپتال منتقل کردئے گئے،کروڑہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے عدم موجودگی پرایک بچہ عادل جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسری کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا،کوزکانڑہ سے منتخب ہونیوالے وائس چیئرمین محمد زادہ نے کروڑہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے عدم موجودگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچے کی ہلاکت ڈاکٹروں کی نہ ہونے کیوجہ سے ہوئی ،ذمہ دارحکام معاملہ کے انکوائری کرکے ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے۔
600 total views, no views today


