سوات کٹ گاڑیوں پر پابندی سرد خانے کی نذر،تھانوں سے رجسٹریشن پر پابندی کے باوجود تھانوں میں پیسے دیکر کٹ گاڑیوں کو نمبرز دیئے جارہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کے احکامات اخبارات تک محدود،غیر قانونی گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کیلئے پولیس نے دس جولائی تک رجسٹریشن لازمی قرار دی ہے بڑے پیمانے پر کٹ گاڑیاں تھانوں سے رجسٹر ڈہوگئے۔سوات میں کٹ گاڑیوں پر پابندی کے خلاف کاروائی خواب بن گیا،سوات میں کٹ گاڑیوں کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ تھانوں سے باقاعدہ کٹ گاڑیوں کو پیسوں کے عوض نمبرز دیئے جارہے ہیں ،سوات میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی نہ ہونے کی برابر ہے،کٹ گاڑیوں کے منافع بخش کاروبار میں بڑے بڑے لوگ شامل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جو ضلعی انتظامیہ کو کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن سے منع کرتی ہے،عوامی حلقوں نے کٹ گاڑیوں پر پابندی لگانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
614 total views, no views today


