کبلِ ،گذشتہ روز ضلعی کونسلر حمید خان نے توتانوبانڈئی ڈسپنسری کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دینے سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی اس موقع پر انہوں نے انچارج ڈسپنسری اسماعیل ،میڈیکل ٹیکنیشن عرفان اور ای پی آئی انچارج علی رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے اور اس سلسلے میں ہسپتالوں سمیت صحت کے بنیادی مراکز کو درکار ضروریات پوری کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوسی توتانوبانڈئی پسماندہ علاقہ ہے جہاں پر اکثریت عوام غریب ہیں لہذا ہسپتال عملہ مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کرنے سمیت دستیاب ادویات کے فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنی فرائض منصبی کو بطریق احسن انجام دیا کریں انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسپنسری بارے درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے خصوصا ادویات کی فراہمی بارے محکمہ صحت ،منسٹر ڈاکٹر امجد علی اور صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ علاقے کے غریب عوام پرائیویٹ کلینکس میں لٹنے کے بجائے ڈسپنسری سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سے عوام مطمئن ہیں انشاء اللہ تمام اداروں میں بہترین اصلاحات کے بدولت اہلکاروں کو عوام کی بہترین خدمت کا پابند بناکر دم لینگے۔
560 total views, no views today


