سوات، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اوباش لڑکے افطاری کے بعد لوگوں کیلئے درد سر بن گئے ہیں، افطاری کرنے کے بعد بعض اوباش لوگ اپنے گاڑیوں میں نکل اتے ہیں اور مکانباغ سڑک پر گاڑیوں کی ریس اور شور کرنے لگتے ہیں، جس سے شاپنگ کیلئے ائے ہوئے لوگ خصوصاخواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خواتین ، بچے اور دیگر لوگ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اوباش نوجوانوں کیخلاف ایکشن لیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
536 total views, no views today
Comments


