مینگورہ، کریمینل جسٹس کوآرذنیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینذ سیشن جج / ضلع قاضی سوات محمد طارق سہیل منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلع پولیس آفیسر سوات ،SP انوسٹی گیشن ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کے علاوہ دیگر اعلیٰ ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں جسٹس سیکٹر کو درپیش مسائل و مشکلات پر بحث کی گئی ، اجلاس میں سوات جیل کی تعمیر اور قیدیوں کو درپیش مشکلات کے حل پر خصوصی زور دیا گیا اس کے علاوہ پولیس نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور و خوص کیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ، چیئرمین کمیٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان فیصلوں کے فوری اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
528 total views, no views today
Comments


