پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے کالام مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔سینکڑوں سیاح اور مقامی لوگ پھنس کر رہ گئے۔ سڑک فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تیز بارشوں کے باعث بحرین جاخ کے مقام پر ندی نالیوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی جگہوں پر پہاڑی تودے کالام مین شاہراہ پر جاگرے جس کے باعث بحرین تا کالام سڑک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ سینکڑوں سیاح اور مقامی لوگ دونوں طرف پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایم پی اے سید جعفر شاہ اور انتظامیہ سے فوری طور پر سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے
574 total views, no views today
Comments


