سوات، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سوات میں شدید دھچکا لگنے کا امکان،اہم سیاسی شخصیت و شاہی خاندان کے سپوت میانگل شہریار امیر زیب کا چھوڑنے کا فیصلہ،پی پی پی اور پی ٹی ائی کے مرکزی قائدین کا اپنے ساتھ شامل کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،اکثریتی کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے کے فیصلہ کو صحیح قرار دیا،صلاح و مشورے جاری ،کسی بھی وقت اہم اعلان ہوسکتا ہے،پاکستان مسلم لیگ میں شدید اختلافات کے پیش نظرپارٹی کے اہم رہنما ء میانگل شہریار امیر زیب کے بارے میں پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات ہے،قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے مرکزی قائدین میانگل شہریار امیرز یب کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے جبکہ پی پی پی بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،میانگل امیر زیب شہریار نے دو مرتبہ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا ہے جس میں انجینئر امیر مقام کے واضح مخالفت کے باوجود دونوں مرتبہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ حاصل کئے، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر میانگل امیرزیب شہر (ن) لیگ کو چھوڑ جاتے ہیں تو پوری مالاکنڈ ڈویژن خصوصاًسوات سے پارٹی سے کئی ایسے مخلص کارکن اور عہدیدار بھی چلے جائینگے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے بہتری کیلئے کوششیں کی ،اس بارے میں میانگل شہر یار کے قریبی دوستوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام معاملات کو شہریار باچا کے فیصلہ سے مشروط کردیا۔
632 total views, no views today


