مٹہ ، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم تین نوجوان شدید زخمی ۔دو کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ چاقور میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کے کوشش میں دونوں آپس میں ٹکر ا گئے ۔ جس کے نتیجے میں ثناء اﷲ ولد خان صاحب،محمد حیات ولد غنی محمد سکنہ باز خیلہ اور نوشیر ولد زیارت گل سکنہ درشخیلہ شدید زخمی ہو گئے۔
جس میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو مٹہ ہسپتال پہنچادے گئے۔ جسے بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دئے گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر دی۔یاد رہے تحصیل مٹہ میں موٹر سائیکل حادثے معمول بن گئے ہیں۔جس میں زیادہ تر نوجوان متاثر ہو ئے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ اس کے روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔اور والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل سے دور رکھے۔
300 total views, no views today
Comments


