سوات، شہزادہ میانگل امیرزیب شہریا رنے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکن مایوسی کے دور سے گزر رہے ہیں،ائے روز درینہ کارکن پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں،مخصو ٹولہ پارٹی پر قابض ہے جو نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو اگے جانے نہیں دیتے،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ سوات کے عوام کے عظیم تر مفاداور باہمی مشاورت کے بعد کرونگا،کل کے اخبارات میں میرے نام سے منسوب جو کہ میرا ذاتی بیان نہیں ہے بلکہ یہ پورے مسلم لیگی کارکنوں کی دلوں کی آواز ہے اور یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہر روز مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین ہم سے رابطہ کررہے ہیں جن کو اندازہ ہے کہ صوبہ میں مسلم لیگی کارکنوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے اور یہاں کے قائدین میں وہ صلاحیتیں موجود نہیں جو کسی سیاسی لیڈر میں موجود ہوتے ہیں،ہمارے ہاں پسند و ناپسند اور ذاتی مفاد کو مدنظر رکھا جاتا ہے،اس صورتحال میں پارٹی کیا ترقی کریگی پارٹی کارکنوں سے صرف کام لیا جاتا ہے کارکنوں کے جائز کام اور مسائل حل نہیں ہوتے جبکہ کارکنوں کو متحد کرنے والا بھی کوئی موجود نہیں،ٹکٹوں اور دیگر فیصلوں کے موقع پر کارکنوں کو بلکل اہمیت ہی نہیں دی جاتی ایسے موقعوں پر کارکنوں کو صرف لڑاکر سبز باغ دکھائی جاتے ہیں۔،مرکز میں ہمارے حکومت کے باوجود لیگی کارکن مایوسی کے شکار ہے اور آئے روز کارکن پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں،خیبر پختونخوا کے صوبائی و مرکزی قائدین صرف نام تک محدود ہے،میانگل امیرزیب شہریار نے میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف ،کیپٹن صفدر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پارٹی معاملات کواپنے ہاتھوں میں لیکر کارکنوں کے جائز مطالبات حل کرائیں اورپارٹی کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جائے کیونکہ اب بھی وقت ہے کہ پارٹی کو بچایا جاسکتا ہے اور فصلی بٹیروں کا صفایا کیا جاسکتا ہے۔
576 total views, no views today


