کبل، سوات درد یال کے علاقہ چور قاضی آباد میں فائرنگ سے اپر دیر کا رہائشی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق احمد زادہ ولد شاہ نظر ساکن کلگنہاپر دیر ذاتی کاسم کے غرض سے سوات آرہاتھا کہ سوات تحصیل کبل کے علاقہ چور قاضی آباد کے مقام پر تھاک میں بیٹھے ملزمان عمر حیات اور مشتاق ولد خانزادہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد ذادہ ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا شاہ ڈھیرئی پولیس نے زخمی احمد ذادہ کے بیان پر رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
716 total views, no views today
Comments


