منگورہ،سارٹ آور پریس فورم کا انعقاد فیلڈ منیجر روح اللہ خان کے سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں انصاف کمیٹی تحصیل کبل کے بارہ یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں جنرل سیکرٹری سوات بار،ڈی ایس پی کبل بختی راج خان اور ایس ایچ او اقبال خان نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے مجموعی طور پر تحصیل کبل میں منشیات فروشی، سکولوں اور ہسپتالوں کے خاکستر حالت پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ
تحصیل کبل کی علاقہ کانجو میں جس کا ایس ایچ او اکبر زیب کے علاوہ جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے بڑی مقدار میں منشیات برامد کی تھیں۔جس کے کارکردگی کو سراہا گیاجبکہ تحصیل کبل کے بعض علاقوں میں منشیات فروش پھر سرگرم ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہیں جس کی روک تھام ضروری ہیں۔اس موقع پر انصاف کمیٹی کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے DTCEکے فیلڈ منیجر روح اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمارے کہنے پر انہوں نے ننگولئی چوکی کو بر وقت تعمیر کرکے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیاجبکہ علیگرامہ چوکی پر کام شروع کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ عوام نے شاہ ڈھیرئی پولیس اسٹیشن اور کبل پولیس اسٹیشن کو فرنیچر کے فراہمی کا مطالبہ بھی کیا اورDTCEکے فیلڈ منیجر کے کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کے بدولت پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کی دوری ختم ہونے اور عوام پولیس دوستی میں کافی رول ہیں واضح رہے کہ اس موقع پر متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ائندہ تحصیل کبل کے عوام ڈینگی مچھروں کی خلاف بھر پور مہم چلائینگے جس میں پولیس،بار،پریس اور عوام بھرپور شرکت کرینگے جس کا حتمی تاریخ فیلڈ منیجر روح اللہ خان مقرر کرینگے ۔
486 total views, no views today


