سوات،کھلونا نما اسلحوں کے خلاف چار سال پہلے جدوجہد شروع کرنے والی طالبہ نیلم چٹان کی کوششیں رنگ لے ائیں،مینگورہ شہر میں سول سوسائٹی کاکھلونا نما اسلحوں کے خلاف احتجاج ، پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا،آپریشن کے بعد سوات میں کھلونا نما اسلحہ کے بہتات کیوجہ سے فورتھ ائر کے طالبہ نیلم چٹان نے کھلونا نما اسلحہ کے خلاف رضاکارانہ طور پر جدوجہد شروع کی جس کے اعتراف میں یورپی یونین نے موصوفہ کو گولڈ میڈل سے نوازا۔گزشتہ روز سوات میں مقامی سواستو ارٹ اینڈ کلچر ایسوسی ایشن اور ہنر کور کے جانب سے کھلونانما اسلحوں کے خلاف احتجاج کیا جس میں عملی طور پر کھلونا نما اسلحہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرڈالا،یاد رہے سوات کے مقامی کالج میں پڑھنے والے طالبہ نیلم چٹان نے چار سال پہلے کھلونا نما اسلحہ کیخلاف جدوجہد شروع کی تھی اور مسلسل رضاکارانہ کام کرتی رہی،احتجاج کو مقامی لوگوں نے خوش ائند قرار دیا ہے۔
668 total views, no views today


