کبل، قوم کسی بھی صورت واپڈائی دہشت گردی اور ظلم برداشت کرنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتے لوگوں کو سڑکوں پر لانے اور احتجاج پر مجبور کرنے تمام تر ذمہ داری واپڈا آفس کبل میں مقیم کرپٹ افسران و اہلکاران پر عائد ہوتی ہے جو نیک پی خیل کے غیور اور امن پسند عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں کمشنر ملاکنڈ اور جی او سی واپڈائی دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ سوات کے عوام کو سو فیصد بل ادا کرنے اور بجلی اور بجلی چوری نہ کرنے کی سزا دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار اے این پی سوات کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور کرنٹ افئیر کے معروف کالم نگار ابراہیم دیولئی نے کبل چوک میں عظیم الشان پر امن احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاج کی خبر پاکر اسی رات لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی جبکہ عام طور پر دن رات میں بائیس تےئس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جسکو لوڈ شیدنگ کہنا لفظ لوڈ شیڈنگ کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی دہشت گردی اور سیلاب کے بعد واپڈا کے کرپٹ افسران اور اہلکاروں نے لوڈ شیڈنگ کی شکل میں سوات پر واپڈائی دہشت گردی مسلط کردی ہے انہوں نے صوبائی حکومت،آئی جی پی اور جی او سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا میں موجود کالی بھیڑوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انکے جہنمی پیٹ سے قوم کا ایک ایک پیسہ نکال کر قرار واقعی سزا دیں اور پوچھا جائے کہ احتجاج والی رات بجلی کہاں سے لائی گئی۔
515 total views, no views today


