مینگورہ ، ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج / ضلع قاضی سوات جناب محمد طارق منعقد ہوا۔ اجلاس میں پریزیڈنٹ بار ایسوسی ایشن سوات، سپرنٹنڈنٹ جیل سوات ، کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غریب قیدیوں اور سائلان کو مفت قانونی امداد کی فراہمی اور درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں 11 مختلف سائلان کو مفت وکلاء فراہم کرنے کے احکامات صادر ہوئے ۔ جن کے لئے سرکاری فنڈز سے وکیل مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیرمین کمیٹی نے اجلاس کو بتا یا کہ “لاء اینڈ جسٹس کمیشن “کے زیر سایہ قائم اس کمیٹی کا مقصد نادار اور غریب افراد جوفوجداری و دیوانی مقدمات میں ملوث ہیں اُن کو ضروری قانونی امداد دی جاکر ان کے حقوق کی حفاظت کا اہتمام کیا جائے ۔ لہٰذا وہ بے آسرا لوگ جنہیں اس مدد کی ضرورت ہے وہ براہ راست چیرمین کمیٹی ڈسٹرکٹ جج ؍ ضلع قاضی کو اس کے حصول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یا پھر متعلقہ عدالت کے وساطت سے اپنی استد عا چیرمین کو بھیج سکتے ہیں۔ جوکہ ضروری چھان بین کے بعد منظور کی جائے گی ،اجلاس میں سوات جیل کی تعمیر نو میں تاخیر اور اس کے سبب قیدیوں و دیگر متعلقہ اداروں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا او راُمید ظاہر کی گئی کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نئی جیل کی جلد تعمیر اور اس دوران ضلع سوات میں عارضی جیل بلڈنگ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
642 total views, no views today


