کبل، ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحصیل کبل کے عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ،واپڈا کے کرپٹ افسران اور نااہل حکمرانوں کے خلاف واشگاف نعرے،کبل گراونڈ کے قریب روڈ بلاک،ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ خاتمہ کے لئے عید کے پانجویں روز تک ڈیڈ لائن ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں بھر پور مزاحمت کا اعلان ،کبل میں گریڈ سٹیشن کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے آل پارٹیز و بلدیاتی نمائندگان ،عمائدین علاقہ اور عوام نے غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین جلوس کی شکل میں کبل کے مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے واپڈ دفترکے سامنے جمع ہوئے اور زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خورشید کاکاجی،حافظ اسرار احمد،ابراہیم دیولئی،عبد الغفور،رحمت حاجی،سردار احمد خان یوسفزئی،ڈاکٹر لطف اللہ،ڈاکٹر رحمدل شاہ،ملک ریاض احمد،کلیم سعید،عثمان غنی،عزیز الرحمن،نسیم واجد،محمد صالح،خائستہ باچا،عالمگیر،حیدر علی،احسان اللہ خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں تحصیل کبل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے جہاں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے باوجود سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ حکمرانوں کا مذاق ہے جبکہ کمرشل سطح پر بجلی کی فروخت واپڈا کبل میں موجود کالی بھیڑیں عوام کو اشتعال دلانے اور سڑکوں پر لانے پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور محکمہ واپڈا تحصیل کبل کے عوام کو دیوار سے لگانے کی روش ترک کردیں بصورت دیگر لوگوں کا سیلاب سڑکوں پر امڈ آئے گا جس کو کوئی روک نہیں سکے گا اس موقع پر تحصیل کبل کے لئے علحیدہ گریڈ سٹیشن کی تعمیر کا بھی پر زور مطالبہ کیا گیا مقررین نے عید کے پانچویں روز تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر نہ ہوئے تو عید کے بعد آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا جلسہ کے اختتام پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے۔
655 total views, no views today


