سوات پاکستان تحریک انصاف پانڑ گل کدہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق امیدوار رشید اقبال نے پولنگ سٹیشنوں پر خواتین کوووٹ سے روکنے کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کرادیا، دستاویزی ثبوت بھی فراہم، الیکشن کمیشن نے 18اگست کو تمام فریقین کونوٹسز جاری کردئے ، اس سلسلے میں سابق امیدوار ضلع کونسل رشیداقبال نے بتایا کہ اگر صحیح معنوں میں انکوائری ہوئی توانشاء اللہ جیت ہماری ہوگی،
انہوں نے الیکشن ٹربیونل سے اپیل کی کہ وہ خود تحقیقات کرکے گرلز پرائمری سکول پانڑ میں دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کریں، رشیداقبال نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ کے لیے علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انہوں نے کہاکہ الیکشن میں خواتین کوووٹ سے روکنا دھاندلی کی بد ترین مثال ہے، اس سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہیں۔
289 total views, no views today


