سوات، ال سوات ٹوڈی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ کا اہم اجلاس،شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی،اڈہ میں مناسب جگہ نہ ہونے سمیت دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار،مسائل بارے اے سی بابوزئی کو درخواست جمع کرادی۔ گزشتہ روز رحیم آباد میں ال سوات ٹوڈی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ کا اہم اجلاس زیرصدارت عالم خان منعقد ہوا،اجلا س میں جنرل سیکرٹری گل رحمن،فضل رحمن،محمدخان ،محمد علی ،زاہد،رشید دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عالم خان،جنرل سیکرٹری عالم خان اور دیگر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکے کا معیاد تیس جون کو ختم ہوا ہے مگر اس کے باوجود ڈرائیورز سے ٹھیکدار کے کارندے اور ٹی ایم اے کے اہلکار شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کررہے ہیں،قانون کے مطابق شرح وصول کی جائے،ٹوڈی ڈرائیورز بھی جینے کا حق رکھتے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب لوگ ایک روپے کیلئے در بدر کے ٹھوکریں کھاتے ہیں تو دوسری طرف ایسے اقدامات کے ذریعے غریب ڈرائیوروں کو رزق سے محروم کیا جارہا ہے ، جو سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم او کے پاس کئی بار مسئلہ لیکر گئے ہیں مگر انہوں نے کوئی تسلی بخش اقدام نہیں اٹھایا،سی ایم او نے جنرل بس سٹینڈ میں مناسب جگہ دینے کے وعدے کو بھی تاحال پورا نہیں کیا،یونین کے صدر عالم خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اڈہ میں شرح سے زیادہ وصولی پر پابندی لگا دی جائے جبکہ ٹوڈی گاڑیوں کو مناسب جگہ دی جائے تاکہ ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ سواریوں کو بھی سہولت ہو،ٹھیکہ کا معیاد تیس جون کو ختم ہو چکا ہے ٹھیکہ دوسری ٹھیکدار کو دینے تک ٹی ایم اے جنرل بس سٹینڈ کے تمام معاملات اپنے تحویل میں لے لیں تا کہ مسائل نہ بنے،بعدازاں صدر عالم خان نے مسائل بارے اے سی بابوزئی کو بھی درخواست دیدی۔
746 total views, no views today


