مینگورہ ، عسکری بینک سوات کے اکاؤنٹ ہولڈر نئے نوٹوں سے محروم، اپریشنل منیجر کے نا مناسب رویہ کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈروں نے اکاؤنٹ دوسرے بینکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، تفصیلات کے مطا بق عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈروں کو نئے نوٹ دئے جاتے ہیں ، عسکری بینک مکان باغ میں جب سوات پریس کلب سے نئے نوٹوں کیلئے تحریری درخواست دی گئی تو موقع پر موجود اپریشنل منیجر فاروق تحریری درخواست پر آگ بگولا ہوئے اور کہا کہ میرے خلاف ہیڈ آفس میں شکایت کریں ،سوات پریس کلب کی کابینہ نے اپریشنل منیجر کے نا مناسب رویہ کی وجہ سے بینک سے اکاؤنٹ منتقل کرنے فیصلہ کیا اور عسکری بینک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ بینک کی بد نامی کا سبب بننے والے اپریشنل منیجر کے خلاف کارروائی کریں۔
752 total views, no views today


