مینگورہ ،عید الفطر کی خوشی میں عید کے دن دوسرے اور تیسرے دن آنے والے فائیو سٹار ہوٹل ملم جبہ سکی ریزارٹ میں شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فوڈز کے مختلف سٹالز چکن ، مٹن کڑاہی ، برگرز ، چپس ، چنا چاٹ ، آلو پکوڑا ، چپلی کباب ، باربی کیو کے علاوہ سواتی شالز ، جیولرلی ، لوکل موسیقی کے علاوہ بہت کچھ ہوں گے ، ہوٹل کے سیلز ، مارکٹنگ اور ایکٹویٹی انچارج شیرین زادہ بدر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس قسم کی سرگرمی کامقصد مقامی لوگوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے جس سے ایک طرف مقامی لوگ مستفید ہوں گے تو دوسری طرف لوکل ٹوارزم کو بھی دوام پہنچے گا ۔
652 total views, no views today
Comments


