سوات، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ گلی باغ میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ، بارہ افراد زخمی، زخمیوں میں سیاح بھی شامل ، خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں گلی باغ میں نان کسٹم پیڈ موٹر کار نمبر 2300 اور فلائنگ کوچ نمبر پی ایس کے 2113 کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،
جان بحق ہونیوالوں میں عبدالقیوم ولد فرمان سکنہ روریا،نوید سکنہ اسالہ خوازہ خیلہ، سمیع اللہ سکنہ اسالہ،شامل ہیں جبکہ حادثہ میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ، مقامی لوگوں کے مطابق فلائنک کوچ مینگورہ سے کالام جارہی تھی کہ گاؤں گلی باغ میں اووٹیکنگ کے دوران مخالف سمت سے انیوالے موٹر کار کیساتھ ٹکرا گئی، حادثہ میں زخمی ہونیوالوں کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سیاح بھی شامل ہیں
343 total views, no views today


