منگورہ،اے این پی ارگنائزنگ کمیٹی ضلع سوات کی کوششوں سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن میں جاری اختلافات کا خاتمہ ہوگیا۔گوہر علی ختونیاراتفاق رائے سے ضلعی صدر نامزد، باچاخان کا فلسفہ تمام تعلیمی درسگاہوں میں پہنچانے اور امن کنونشن کے ذریعے بھرپور طاقت کا مظاہرہ دکھانے کا فیصلہ،اے این پی اگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایوب خان اشاڑی،جنرل سیکرٹری ابراہیم دیولئی،ممبران اکرام خان
،خواجہ خان اور عبداللہ یوسفزئی نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات میں جاری اختلافات کا خاتمہ کر دیا۔اس موقع پرعرفان اللہ بھائی، حیدر علی شاہ،گوہر علی پختونیار،غلام علی،وقاص احمد،عجب خان،ذاکر اللہ خان سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔دونوں دھڑوں نے ارگنائزنگ کمیٹی کے سامنے جاری اختلافات کے خاتمے کا اعلان کیا اور مل کر کام کرنے کا عزم کرلیااور اتفاق رائے سے گوہر علی پختونیار کو ضلعی صدر ،عجب خان کو جنرل سیکرٹری اور سہیل وہاب کو نائب صدر نامزد کر دیا۔
415 total views, no views today


