ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن ،رشی کپور، شاہ رخ خان ،سلمان خان، ہریتھک روشن، سوناکشی سنہا سمیت متعدد اداکاروں نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار جوش وخروش سے منارہے ہیں تو کہیں عید کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، بالی ووڈ اسٹارز عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور اپنے مسلم مداحوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عید کی مبارک دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فعال رہنے والے لیجنڈاداکار رشی کپور نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں عید کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹ اور ویڈیوپیغام میں مداحوں کو عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ وہ عید سے پھر پور انداز میں لطف اندوزہورہے ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو عید مبارک باد دیتے ہوئے پیارو محبت کا پیغام دیا۔
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے بھی اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پیغام میں عید کی مبارکباد دی ہے ۔
نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے بھی ٹوئٹر پیغام میں عید کی مبارکباد دی ہے۔
840 total views, no views today


