سوات کے اہم سیاسی شخصیت و شاہی خاندان کے سپوت میانگل شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میںآمد خوش ائند ہے،اس سے سیاحت کے شعبہ کو تقویت ملے گی،سیاحت سوات کے معیشت میں اہم حیثیت رکھتی ہے مگر حکومتی نااہلی کیوجہ سے منافع بخش شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے،سیاحت سے وابستہ ہزاروں مزدور وں کے مستقبل بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے خصوصاًسوات کے تباہ حال سڑکوں کی تعمیر اورریاستی دور میں تعمیر شدہ ہوائی اڈہ کو کھولنے میں مزید تاخیر نہ کیجائے ان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیرزیب نے گزشتہ روز سیدوشریف میں میڈیا کے نمائندوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے بحالی میں سڑکوں کا اہم کردار ہے ترقی یافتہ ممالک میں سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ حاصل ہے کئی ترقی یافتہ ممالک کے معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے وادی سوات قدرت کے طرف سے انمول تحفہ ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیئے ،سوات کے سیاحتی علاقوں کو محفوظ بناکر شعبہ سیاحت کے بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے سوات میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے جبکہ حکومتی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا، وفاقی وصوبائی حکومت سڑکوں کی تعمیر اور ائرپورٹ کھولنے کیلئے اقدامات کر سوات کی عوام کو ریلیف دیں۔
834 total views, no views today


