چترال میں سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں پاک آرمی کی بڑے درجے پر امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں ،آرمی مالاکنڈ ڈویژن جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خا ن نے آج چترال کا دورہ کیا،اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے وہاں پر متاثرہ لوگوں سے ملاقات بھی کی ،بعد ازاں عید والے دن جی او سے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلابی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی مالاکنڈ ڈویژن جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان نے سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے چترا ل میں ایک کانفرنس بھی منعقد کی، جس میں پاک فوج اور سول ایڈمنسٹریشن کے افسران نے شرکت کی۔بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے چترال کے علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں ۔جن میں گرم چشمہ ،مردان،شغور،کریم آباد، سوسوم ،حسن آباد ،بمبو ریت اور رمبور وغیرہ سر فہرست ہیں ۔اوراس سیلاب کی تباہ کاریاں جن میں کافی تعداد میں گھر ،مال مویشی،فصلیں اور 35پل شامل ہیں،پاک آرمی اور ایف سی نے مل کر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ ان علاقوں لوگوں میں راشن تقسیم کیا ۔پاک آرمی نے تقریباََمتاثرہ علاقوں میں آٹھ ٹن راشن تقسیم کیا، جس میں آٹا، چاول ، دال ، گھی اور چائے شامل ہیں ان کا ایک ایک پیکج بنا کر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
1,308 total views, no views today


