سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی،گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا،تھانوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو نبرز نہیں دیئے جارہے،پولیس حکام نے کسٹم فری علاقہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے،گاڑی مالکان نے پولیس حکام سے مہلت میں مزید وقت دینے کا مطالبہ کردیا۔سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مقامی تھانوں سے رجسٹریشن پر پابندی کے بعد گاڑیوں کے ایک بڑی تعداد رجسٹریشن سے رہ گئی ہے جس کیوجہ سے مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،گاڑی مالکان رجسٹریشن کیلئے تھانوں کے ناکام چکر لگا رہے ہیں،گاڑی مالکان نے پولیس کے بالا حکام سے رجسٹریشن پر پابندی میں مہلت کا مطالبہ کیا ہے۔
734 total views, no views today
Comments


