مینگورہ،پختوادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ نے رنگارنگ ثقافتی تقریبات منعقدکرانے کا اعلان کردیا،ایک روزہ تقریبات 26جولائی کو گورنمنٹ ہائی سکول امان کوٹ میں کیا جائے گا،اس حوالے سے مذکوہ جرگہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اختردخوشحالونامی ان تقریبات میں بک سٹال لگائے جائیں گے جن میں ہاتھوں سے بنائے گئے فن پارے ،پختون روایات میں عام طورپراستعمال ہونے والے آلات پیش کئے جائیں گے ،اس کے علاوہ پشتوکے نامورگلورموسیقی اورمزاحیہ اداکار خاکے بھی پیش کریں گے ،پروگرام کے مہمان خصوصی انجینئرعمرفاروق ہوں گے جس میں تمام دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
720 total views, no views today
Comments


