مینگورہ،سوات کے سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ جہانزیب کالج میں دس فیصد کوٹہ نان لوکل اور دس فیصدکوٹہ نان لوکل ڈسٹرکٹ کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے ،ایک ہی سسٹم کو دونام دے کر کالج انتظامیہ باہر کے طلبہ کیلئے بیس فیصد کوٹہ دینے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے جس سے مقامی طلبہ کی حق تلفی ہورہی ہے،انیک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہانزیب کالج کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب سوات کے مقامی پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نوسو نمبروں پر بھی داخلہ نہیں ملتا جبکہ غیقمقامی طلبہ کو چھ اورسات سونمبروں پر بھی داخلے مل رہے ہیں جس کے باعث سوات کے مقامی طلبہ کے تعلیمی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے خدشات پیداہوگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات کے قابل اورمحنتی طلبہ کیلئے کسی بھی ضلع کے کالج میں کوٹہ مقررنہیں جو ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے دعوے کررہی ہے اوردوسری طرف سوات کے کالجوں میں مقامی طلبہ کوداخلے میں مل رہے ہیں اگرصوبائی حکومت اورممبرا ن اسمبلی اپنے دعوؤں میں مخلص ہیں تو وہ جہانزیب کالج میں سیٹوں کی تعدادبڑھا ئیں تاکہ مقامی پوزیشن ہولڈر طلبہ کو داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
778 total views, no views today


