سوات،سوات کے حسین وادی مہوڈنڈ جھیل میں کشتی الٹنے سے دو سیاح ٹھنڈے پانی میں ڈوب گئے ، پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے دونوں سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئیں، کالام پولیس سٹیشن کے مطابق سوات کے حسین وادی مہوڈنڈ جھیل میں سیاح جھیل کی خوبصورت مناظر دیکھنے کیلئے جھیل کا چکر لگارہے تھے، کہ اچانک کشتی الٹ گئی، جس میں سوار دو سیاح جھیل کے ٹھنڈے پانی میں ڈوب گئے ، جبکہ ملاح نے خود کو بچا لیا، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی شروع کی ، اور کچھ دیر بعد دونوں سیاحوں کی لاشیں جھیل سے نکال لی گئی ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کا نام عبدالستار ولد فقیر سکنہ کالام، کلیم ولد افتاب سکنہ مدین جاں بحق ہوئے ۔
905 total views, no views today
Comments


