کبل،عوام کی بلا امتیاز خدمت کے لئے زندگی وقف کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے علاقے کے عوام کو بجلی و پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے بحیثیت ضلع کونسلر تمام علاقوں کو برابری کے بنیاد پر فنڈز فراہم کرکے جملہ مسائل و مشکلات حل کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ضلعی کونسلر یونین کونسل توتانوبانڈئی حمید خان نے محلہ کوز پلو کے گیارہ ہزار لائن کو تار فراہم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے گذشتہ ادوار میں غریب کو ترقی سے دور رکھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے جبکہ بااثر اور مالدار سب کچھ ہڑپ کرگئے ہیں پی ٹی آئی انصاف کی پارٹی ہے جس کے دور اقتدار میں عام آدمی کی حالت بہتر ہوئی ہے جو تبدیلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی بلا متیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھ کر جملہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرینگے اور بحیثیت ضلعی کونسلر ملنے والے تمام فنڈز کو اہلیان علاقہ کے مشاورت سے تقسیم کرینگے خصوصا پسماندہ علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے غیور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں عوام اپنے مسائل سے آگاہ کیا کریں انشاء اللہ کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔
1,047 total views, no views today


