مینگورہ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی کونسل کے ممبر سید عظیم شاہ نے کہا ہے کہ اہلیان منگلورکے ساتھ الیکشن سے پہلے کئے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائے،سوئی گیس وبجلی فراہمی سمیت نئے ٹرانسفارمروں کے تنصیب پر عوام سے ووٹ لیا گیا،علاقہ منگلور کو سوئی گیس فراہمی کے اعلانات اور افتتا ح کئی بار ہوچکے مگر تاحال عملی کام شروع نہیں ہوسکا،منگلور میں پرانے ٹرانسفارمرز خراب ہوچکے ہیں الیکشن سے پہلے علاقہ عوام کو نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی کے بڑے بڑے دعوے ہوئے مگر تاحال علاقہ میں نئے ٹرانسفارمرز نہیں لگائے گئے،انہوں نے مزید کہا کہ بجلی گیس اور ٹرانسفارمروں کے فراہمی پر ووٹ لینے والے عوام کے امیدوں پر وار نہ کرے الیکشن کے بعد پہلی فرصت میں دعوں کوعملی جامہ پہننا ضروری تھا،افسوس کا مقام ہے کہ سیاست بجلی ٹرانسفارمرز اور پائپوں تک محدود ہوچکی ہے سید عظیم شاہ نے فوری طور پر منگلور میں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب اور سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ کیاہے
782 total views, no views today


