مینگورہ،مینگورہ شہر سے کم سن لڑکے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام کردی گئی،ملزم رنگے ہاتھوں پولیس کے ہاتھ چڑھ گئے ، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ لنڈے کس سے 8 سالہ بچہ عماد ولد عمران سکنہ لنڈے کس کو عبدالفریدولد کابلے سکنہ نلکوٹ تحصیل مٹہ اغوا کررہا تھا کہ مینگورہ پولیس نے واردات کی کوشش ناکام بنادی ، اور اغواء کار ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،
ایس ایچ او دیدار غنی کے مطابق ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس سٹیشن میں ملزم کیخلاف ایف ائی در ج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
414 total views, no views today
Comments


