مدین ، پاک آرمی اور صداقت کلب کے درمیان ایک والی بال میچ کھیلا گیا جو صداقت کلب نے 25-16 25-22 اور25-5جیت لیا میچ مدین ہوٹل میں کھیلا گیا میچ کے اختتام پر پاک آرمی کی طرف سے میجر علی نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاک آرمی اور عوام یک بدن دوجان ہیں اور ایک پر امن ملک ہم سب کی خواہش ہے
انہوں نے کہاکہ اسی طرح کے مذید میچز بھی کھیلے جاہیں گے اور انقریب پاک اارمی کی طرف سے ایک کرکٹ ٹورمنٹ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں سوات بھر کی کرکٹ ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ سوات میں امن قائم کرنے میں پاک آرمی کی بے بہا قربانیاں ہیں اور آج پاک آرمی کی خواہش ہے کہ علاقہ سیاحت میں معاشی لحاظ سے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر ے انہوں نے میچ جیتنے پر صداقت کلب مدین کے کھیلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی
426 total views, no views today


