بریکوٹ،پاکستان مسلم لیگ(ن) وارڈ پارڑئی تحصیل کونسلر عدنان خان نے گاؤں گورتئی کے بجلی پولز کی فراہمی پر علاقے عوام نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں گورتئی کو سالوں سے بجلی کی فراہمی میں بہت مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ مین لائین ایک جو کہ پورے موسیٰ خیل جس میں گورتئی ،ابوہا ،کوٹہ ،کڑاکڑ ،نجیگرام وغیر ہ پر مشتمل تھا جو کہ زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت بجلی تعطل کا شکار ہوتا تھا ۔اب انہوں نے پانچ لاکھ روپے اپنے خرچے پر بجلی کے کھمبے اور تار یں گاؤں گورتئی کو فراہم کرکے علاقے کے عوام کو بجلی کے فراہمی کو یقینی بنایا ۔گاؤں گورتئی کے سماجی کارکنان امانی روم خان اور رب نوازخان نے کہا کہ تحصیل کونسلر عدنان خان نے جو کارنامہ سرانجام دیا یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے اورتوقع کرتے ہیں کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
شموزئی کوٹہ بجلی فیڈر ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا بریکوٹ گریڈ سٹیشن پر جلد کام شروع کیا جائے گا قوم نے تبدیلی کے علمبرداروں کو ووٹ دے کر اپنے پاوں پر خود کلہاڑی ماری ہے ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ ہر صورت میں ہم آپ کے ساتھ ہونگے قوم کے مسائل حل کر نا اپنا فرض سمجھتے ہیں پورے پختونخواہ اور خاص کر ضلع سوات کے عوام کا بجلی اور سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر عظم امیر مقام نے اپنے رہائش گاہ میں یوسی کوٹہ کے ٖضلعی کونسلر نصراللہ باچا کے ساتھ کوٹہ شموزو فیڈر اور بریکوٹ گریڈ سٹیشن کے حوالے سے خصوصی ملاقات میں کہی نصر اللہ باچا نے کہا کہ امیر مقام نے وعدہ کیا ہے کہ ایک مہینے کے اندر اندر شموزو کوٹہ فیڈر مکمل ہوجائے گا اور ان علاقوں میں کم وولٹیج کا مسلہ حل ہوکر عوام کا درینہ مسلہ حل ہوجائے گا امیر مقام نے کہا کہ بریکوٹ گیڈ سٹیشن پر کام اسی ماہ شروع کر کے متعلقہ اہل کاروں کو بریکوٹ کے عوام کے سامنے کروں گا انہوں نے کہا کہ قوم کی خد مت اپنا فرض سمجھتے ہیں لیکن بد قسمتی سے قوم نے ووٹ دیتے وقت تبدیلی کے علمبر داروں کو ووٹ دے کر ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ڈالی ور نہ آج تک پورے صوبے اور خاص کر سواتی عوام کی بجلی اور سوئی گیس کے مسائل حل ہوجاتے ہم کسی پر احسان نہیں کر تے بلکہ قوم کی خد مت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں ہار جیت ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے اور وہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔
825 total views, no views today


