کبل،کبل بار میں وکلاء کے جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا جس میں سول جج دوم سلطان حسین،سول جج اول محمد ایاز،صدر ہائی کورٹ بار منگورہ بنچ رضا ئالدین ،صدر کبل بار سردار احمد خان یوسفزئی،عظیم خان ،محمد رحیم رماخیل،میاں گل سعید ،جمال الدین،لیاقت علی،میاں عالم شاہ ،انور علی،حمید خان،نجیب اللہ،عمر علی اخونزادہ،اکبر شاہ،حیات خان،شیر علی شاہ،ظاہر شاہ،اقبال روان،بہاولدین ایڈوکیٹس سمیت دیگر وکلاء نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیشن جج سلطان حسین اور سول جج محمد ایاز نے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور عوام کو سستے انصاف کے فراہمی میں وکلاء کلیدی کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا ء قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ملک وقوم کا ساتھ دے کر بحرانوں سے نکالا ہے جبکہ مستقبل میں بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے کر ملک کے استحکام اور قوم کے خوشحالی کے لئے کردار ادا کرتے رہینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کبل بار صدر سردار احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کبل بار کے وکلاء علاقے کے غریب عوام کو سستے انصاف کے فراہمی اور قانون کی بالا دستی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل کے تمام ریاستی ادارے قانون و آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے عوام کے خادم بن جائیں اور حکمران بننے کے بجائے انسانی حقوق کے تحفظ کو مشن بنائیں بصورت دیگر وکلاء چپ نہیں بیٹھیں گے۔
704 total views, no views today


