سوات ، تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چترال میں حالیہ سیلاب میں فوری کاروائی کرتے ہوئے جس طرح سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا ہے اور بحالی کو یقینی بنایا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا ہر ادارہ اس وقت چترال میں موجود ہے۔ قبل ازیں جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے عمران خان کا استقبال کیا۔ اور چترال سکاؤٹ ہیڈکوارٹر میں سیلاب کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سامان کی ترسیل اور بحالی کے بارے میں بتایا۔ عمران خان نے فوج کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کاروائی سے جانی نقصان نہیں ہوا اور کہا کہ پاک فوج کے اس بحالی کے عمل میں ہم اور پوری عوام پاک فوج کے ساتھ ہے۔ عمران خان نے سیلاب زدہ علاقے بونی، گرم چشمہ اور کریم آباد کا دورہ بھی کیا۔
720 total views, no views today


