بحرین ، سوات کے پر فضاء مقام بحرین میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سیاح دریائے سوات میں ڈوب گیا ، لاش کی تلاش جاری ، سوات کے پر فضاء مقام بحرین میں ملتان سے آنے والے سیاح دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق لاش کی تلاش جاری ہے ۔دوسرا واقعہ ، مٹہ دو مختلف واقعات میں ایک جانبحق ایک زخمی ۔ مٹہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک جان بحق اور ایک زخمی ہوا جسمیں سمیع اللہ ولد لعل زادہ سکنہ کراکل چپریال کو بریم کے مقام پر گاڑی نمبر پی ایس ایم 3912 ڈرائیور عمر حیات ولد گل محمد سکنہ شانگواٹی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا جیسے فورا مٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر زخمو ں کے تاب نہ لاسکے اورجان بحق ہوگیا پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی،دوسرے واقع میں مٹہ کے علاقے بر تھانہ میں ڈرائیور میاں کریم جان نے راہ چلتے حیات ولد محمد جمال سکنہ لابٹ کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جسے پہلے مٹہ ہسپتال اور بعد میں سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مٹہ ، بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی۔ تحصیل مٹہ کے گاؤں شکر درہ میں فیض الرحمان ولد عبد الرحمان سکنہ شکردرہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ محمد علی ولد قدر مند زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہو نے والا ڈائنا کو خالی کر رہا تھا کہ ڈائینا اوپر بجلی کے مین لائن سے ٹکرا گیا۔جس سے ڈائنا میں کرنٹ لگ گئی ۔جس سے دونوں افراد کرنٹ
کے ضد میں آگئے۔زخمیوں کو مٹہ ہسپتال پہنچا دی گئی۔لیکن فیض الرحمان زخموں کے تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔
مٹہ ، درشخیلہ میں چھریوں کے پے در پے وار سے دو نو جوان زخمی،ملزمان گرفتار۔تفصیلات کیمطابق مٹہ کے نواحی گاوں برہ درشخیلہ میں معمولی تکرار پر نوجوانوں کے درمیان لڑائی ہوئی جسمیں ایک نوجوان ضیاء الرحمان ولد خیر رحمان سکنہ برہ درشخیلہ نے چھریوں کے پے در پے وار سے دو نوجوانوں افتاب ولد فضل رازق اور سجاعت ولد گلیار سکنہ چینالہ کو زخمی کر دیا جنہیں پہلے مٹہ ہسپتال لایا گیا جسمیں افتاب ولد فضل رازق کے حالات زیادہ خراب ہو نے کے وجہ سے پہلے سیدو ہسپتال اور پھر پشاور منتقل کر دیاگیا۔جسکی حالات تاحال نازک بتائی جارہی ہیں جبکہ دوسرے زخمی سجاعت کو ابتدائی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
371 total views, no views today


