مینگورہ، سیدوشریف سے ضلع کونسل کے ممبر میانگل امیر زیب شہریار نے کہا ہے کہ ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے،کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کیوجہ سے قیمتی اشیاء جل رہے ہیں جبکہ کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں،رمضان المبارک میں ناروا لوڈشیڈنگ کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے جو انتہائی افسوسناک ہے،سو فیصد بلوں کے ادائیگی کے باوجودسب سے زیادہ لوڈشیڈنگ سوات میں ہورہی ہے جبکہ ذمہ داروں نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر اور سیدوشریف کے عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے عاجز اچکے ہیں ہر دس منٹ بعد دو گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تمام طبقوں کو متاثر کردیا ہے ذمہ دار حکام سوات میں جاری ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں نوٹس لے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو۔
712 total views, no views today


