مینگورہ، سوات کے عوام کیلئے ہوائی سفر خواب بن گیا،دور جدید میں ایک طرف جہاں نئے نئے ایجادات ہورہے ہیں تو دوسری جانب اہلیان سوات ابھی تک بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے،ہوائی اڈہ کو نامعلوم وجوہات کے بناء پر کئی سالوں سے بند پڑا ہے جبکہ ائر پورٹ میں موجود عملہ تاحال حکومتی خزانے سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،ائرپورٹ کھولنے سے علاقہ میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو اندورن ملک سفرمیں آسانی ہوگی،کچھ ماہ پہلے سینٹ اورصوبائی اسمبلی میں ائرپورٹ کھولنے کے حوالہ سے قرداد پاس ہوچکی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے باقاعدہ طور پر ائیرپورٹ بندش کی رپورٹ بھی طلب کی تھی مگرابھی تک کسی قسم کا عملی اقدام سامنے نہیں آیا،اس سلسلے میں منتخب کونسلر وسماجی کارکن داؤدخان کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ائرپورٹ سوات کے عوام کیلئے ریاست حکمرانوں کا تحفہ ہے مگر افسوس ادغام کے بعد ان اثاثوں کی قدر نہیں کی گئی ہوائی اڈہ کے بندش کیوجہ سے علاقہ کے معیشت پر بری اثرات پڑے جبکہ مقامی لوگ بھی ہوائی سفر کے سہولت سے محروم ہے،حکومت سیدوشریف ائرپورٹ کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،مقامی صحافی حسن چٹان کا کہنا ہے ستم ظریفی کی انتہاء ہے کہ سوات کے عوام کے ساتھ ہمیشہ ناروا سلوک رکھا گیا دہشت گردی کیخلاف اپریشن کے بعدسوات کے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کرلی تھی جس میں ایک امید سیدوشریف ائرپورٹ کھولنے کی بھی تھی ،سوات کی سڑکیں کھنڈارات کا شکل پیش کررہی ہے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ سیاح بھی خراب سڑکوں پر سفر کرنے سے نالاں ہے اس صورت میں ائرپورٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اگر سیدوشریف ائر پورٹ سے پراوزوں کو بحال کیا گیا تو علاقہ میں معاشی سیلاب ائیگا مزید لاکھوں سیاح سوات کا رخ کرینگے جبکہ مقامی لوگوں کوبھی اندورن ملک میں سفر بڑی آسانی پیدا ہوگی وفاقی وصوبائی حکومت اہلیان سوات کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والے قربانیوں کو مدنظر رکھ کر سوات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈہ کو کھول دے تاکہ یہاں کے لوگوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو،انصاف ٹریڈیونین کے صدر عثمان علی مانے کا کہنا ہے کہ سوات میں ائر پورٹ کی بحالی سے تاجر برادری کو بڑے فوائد حاصل ہونگے ،ائرپورٹ سے پروازوں کے آغاز کے بعد سوات میں ہاتھوں سے بننے والے چادریں،فروٹ وغیرہ اندورن ملک باآسانی بھیجے جا سکیں گے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گالہذا حکومت سیدوشریف ائرپورٹ کھولنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔
698 total views, no views today


