سوات،سوات میں تحصیل کبل کے لاپتہ ہونے والے افراد کی رشتہ دار خواتین کابچوں کے ہمراہ کبل گراؤنڈ میں دھرنا،وی ڈی سی ممبران کی جانب سے دباؤ ڈالنے کا الزام ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل نے10روز میں مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ،سوات کی تحصیل کبل سے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افرادکی خواتین نے بچوں کے ہمراہ ہفتے کے روز دوبارہ کبل گراؤنڈپرجمع ہوکر دھرنا دیا،مظاہرین خواتین کی قیادت مسماۃ جان صبا کررہی تھی ،خواتین اوربچوں نے لاپتہ اپنے پیاروں کی تصاویر
اوربینرز اٹھارکھے تھے اور ان کی رہا ئی کا مطالبہ کررہے تھے ،خواتین کا موقف تھا کہ ان والدین،بھائیوں اور شوہروں کو 2008سے لیکر مختلف اوقات میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن کاابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پیارگنہگار ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے سزادلوائی جائیں یا انہیں رہا کردیا جائے ، بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل جاوید اقبال نے موقع پر پہنچ کر خواتین سے مذاکرات کئے خواتین نے ایڈیشنل اے سی کو شکایت کی کہ علاقے کے وی ڈی سی ممبران ان پر پولیس کے ذریعے دباؤ ڈال رہے ہیں جس پر ایڈیشنل اے سی کبل نے انہیں یقین دہانی کرائی اور ان سے کہاکہ دس روز رتک ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا جس پر خواتین نے اپنا احتجاج ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئیں ۔
448 total views, no views today


