سوات،دریائے سوات میں نہانے پرپندرہ روزکیلئے پابندی،خلاف ورزی کرنیوالے جیل کی ہواکھاناپڑے گی،ڈپٹی کمشنرسوات کے دریائے سوات میں درمیانے درجے کی سیلاب اورمسلسل بارشوں کے بعدضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات میں نہانے اورمچھلی پکڑنے پرپابندی لگا دی ہے۔دریائے سوات میں دفعہ 144نافذہے،اورخلاف ورزی کرنیوالوں کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی دس اگست تک نافذرہے گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے سوات میں درمیانی درجے کے سیلاب کے پیش نظر دریا میں نہانے اور مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کردی ہے،جوں ہی موسم ٹھیک ہو جائیگا، تو پابندی اٹھا لی جائے گی۔
588 total views, no views today
Comments


