سوات، سوا ت ادبی کلتوری نڑیوال تنظیم کے زیر اہتمام سوات میں عید کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، تقریب میں صوبہ بھر سے شعراء کرام اور ادیبا اور گلوکاروں کی شرکت ، مزاحیہ ائٹم نے لوگوں کے دل جیت لئے ، گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ میں منعقدہ پروگرام سوات ادبی کلتوری نڑیوال تنظیم کے زیر اہتمام ہوا، جس میں ضلع سوات ، دیر ، ملاکنڈ ، پشاور اور دیگر حصوں کے شعراء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
اور اپنے اشعار سے لوگوں کو خوب ہنسایا ، بہترین اشعار پیش کرنے پر لوگوں نے شعراء کو خوب داد دی، اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما انجنیئر عمر فاروق اور صدر ریاض احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پختونوں کی روائتی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ انے والے نئے نسل اپنی ثقافت سے اگاہ ہو ں، سکول میں ایک جانب پختون ثقافت کی عکاسی کیلئے مختلف چیزیں بھی رکھی گئی تھی، مقامی گلوکاروں نے خوبصورت اوازوں میں علاقائی موسیقی سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
328 total views, no views today


